لاہور {صبح پا کستان }لیہ بلدیہ کے سابق کونسلر اور مسلم لیگی رہنما چوہدری سعید احمد گجر المعروف پپی گجر نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر گورنر پنجاب نے جناب چوہدری سعید احمد گجر کو خوش امدید کہا اور انہوں پھولوں اور انہیں پھولوں کی مالا پہنائی اس موقع پر گورنر پنجاب نے اپنے عزم کا ارادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب کے ہر ضلع میں جا کر پیپلز پارٹی کے کارکنان کو اپنے قافلے میں شامل کریں گے اس موقع پر چودری سعید احمد گجر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو اپنے کارکنان کی عزت و احترام کے بنیادی فلسفے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ نون کے ساتھ اپنی 20 سالہ پرانی رفاقت کو محض اس بنیاد پہ ختم کر رہا ہوں کہ پاکستان میں مسلم لیگ نون سمیت کوئی دیگر سیاسی جماعت اپنے ورکرز کو اتنی عزت نہیں دے سکتی جتنی عزت پاکستان پیپلز پارٹی دیتی ہے انہوں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو جلد لیا کے دورے کی دعوت بھی دی جسے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے نہایت خوش دلی سے قبول کیا اور 27 دسمبر کے بعد لیا انے کی دعوت قبول کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما عبدالرحمن مانی بھی موقع پر موجود تھے انہوں نے بھی چودری سعید احمد گجر کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش امدید کہا