لیہ ( صبح پا کستان ) پولیس افسران و اہلکاران محرم الحرام میں انتہائی مستعدی کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں ،دوران ڈیوٹی فون کا استعمال ہر گز نہ کریں ،ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں اور نمونہ کے مطابق یونیفارم پہنیں ،وقت کی پابندی لازمی ہے ،دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت ،لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ کو پولیس دربار کے دوران فورس سے خطاب
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ عثما ن اعجاز باجوہ کی ہدایت پرمحرم الحرام میں امن اور سکیورٹی کے حوالے سے پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا ،ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز ،ایلیٹ فورس ،ٹریفک پولیس ،دفتری و لائن عملہ ودیگر پولیس افسران و اہلکاران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،ڈی پی او نے محرم الحرام کے دوران امن کو قائم رکھنے اورہائی الرٹ سکیورٹی کے حوالے سے فورس کو بریف کیا ،عثمان اعجاز باجوہ نے پولیس افسران واہلکاران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں انتہائی مستعدی کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں ،دوران ڈیوٹی فون کا استعمال ہر گز نہ کریں ،ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں اور نمونہ کے مطابق یونیفارم پہنیں ،وقت کی پابندی لازمی ہے ،دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت ،لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ،مجلس و جلوس میں شامل ہونے والے اشخاص کی جامعہ تلاشی کو یقینی بنائیں اور اپنے اخلاق کو بہتر سے بہتر رکھیں اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ،کسی بھی ہنگامی صورت حال کی اطلاع فوراً افسران کے نوٹس دیں ،مشکوک مقامات پر سرچ آپریشن کیے جائیں اور دریائی حدود سے کشتی رانی بند کرکے ضلع میں داخلہ مکمل طور پرروک دیں اس کے علاوہ شہر میں سرائے اورہوٹلوں کو وقتاًفوقتاً چیک کیا جائے اور مالکان کو تنبیہہ کریں کہ ریکارڈ کو مکمل رکھیں ،محرم الحرام میں چونکہ پولیس کی ڈیوٹی لمبی ٹائمنگ اور تھکا دینے والی ہوتیں ہیں اس لیے اہلکاران کو توانا رکھنے کےلئے تمام نفری کوکھانا اور پانی ڈیوٹی پوائنٹ پر فراہم کیا جائے گا،آخر میں ملکی سلامتی ،محرم الحرام کے پر امن انعقاد اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے حفاظت کےلئے دعا کی گئی، پولیس دربار کا انعقاد پولیس لائن میں کیا گیا
۔