راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف آف پاکستان قمر جاوید باجوہ نے بڑاقدام کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسددرانی کی مبینہ کتاب کے معاملے پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ان کانام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈاسددرانی کو متنازعہ کتاب کے معاملے پر آج جی ایچ کیو طلب کر رکھا تھا۔اس موقع پر آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اسددرانی کی کتاب میں بیان بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس ہیںاور اس حوالے سے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اپنی پوزیشن کلیئر کریں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈاسددرانی کے خلاف کو رٹ اف انکوائر ی کا حکم دے دیا ہے جس کی سربراہی حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کریں گے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ اسددرانی کانام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے مجازاتھارٹی سے بھی رابطہ کرلیاگیا۔