لاہور ۔ اب سےماسک اوردستانوں کی ذخیرہ اندوز ی جرم ہوگی، صوبہ بھر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ۔ چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پبلک مقامات ،بس اڈوں پر آگاہی پمفلٹ آویزاں کیے جائیں گے ۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے ہسپتالوں میں انتظامات کا جائزہ لینے اور تمام افسران کو بلین ٹرین مہم کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ۔
Source:
lahorenews.tv