لیہ(صبح پا کستان)ضلع بھر کے مختلف مکاتب فکر کے علماء نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام مسلمان آپﷺ کی ختم نبوت پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کریں گے جب بھی ختم نبوت ﷺپر کسی قسم کا کوئی مسئلہ آیا تو تمام مکاتب فکر اپنے اپنے اختلافات کو بھلا کراس مسئلہ پر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہیں اسمبلی میں اس مسئلہ کو چھیرنے والوں کے چہرے بے نقاب کئے جائیں اگر حکومت نے ایسا نہ کیا تو پاکستان بھر کے تمام مسلمان سڑکوں پر ہونگے آج ہمارے ایمان کا ٹیسٹ لیا جارہا ہے قادیانی کے مہرے بننے والے شق میں ترمیم کی کوشش کررہے ہیں ہمارا مشترکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ قادیانی خصوصاًلاہوری گروپ کو کلیدی عہدوں سے فوراًہٹایا جائے ،پارلیمنٹرین سے حلف لیا جاتاہے اس طرح عدلیہ کے ججز سے بھی ختم نبوت ﷺکا حلف لیا جائے ،آرمی سے بھی اسی طرز کا حلف لیا جائے جہاد اور دہشت گردی میں فرق کیا جائے پریس کانفرنس میں عالمی مجلس ختم نبوت کے ضلعی امیر مولانا محمدحسین،ضلع جنرل سیکرٹری قاری عبدالشکور ،مولانا احسان اللہ دیوبند ،مولانا عبدالستار حیدری دیوبند،مولانا محمد امین دیوبند،مولانا محمد اصغر تمیمی دیوبند،مولانا محمد اشرف چشتی بریلوی،قاری کفایت اللہ دیوبندی،مولانا محمد اسلم نیازی دیوبندی،حافظ محمد اشتیاق اہلحدیث،علامہ محمد ضیغم عباس وحدت المسلمین،محمد طلحہ زبیر اہلحدیث،قاری مشتاق احمد بریلوی،سید نیر شاہ کاظمی شعیہ علماکونسل و دیگر موجود تھے