لیہ(صبح پا کستان)معذور افراد معاشرے کی ہمدردی اور امداد کے مستحق ہیں اور ویل چیئرز کی فراہمی ان کے لیے ایک اہم سہارا ثابت ہوگی اور وہ اپنے آپ کو روز مرہ زندگی میں اس کے ذریعے بہترپائیں گے،یہ با ت ڈپٹی کمشنر وا جد علی شاہ نے ہینڈز پاکستان کے تحت معذور ں میں ویل چیئرز کی تقسیم کرنے کے موقع پر کہی ۔اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،پراجیکٹ ڈائریکٹر ذوالفقا ر احمد چیمہ ،کوراڈی نیٹر ہیلتھ پراجیکٹ عمر نذیر تبسم ،ڈی ڈی سوشل ویلفئیر ظفراقبال کھارا اور ملک قمرالزمان نے خطاب کرتے ہوئے مخیرحضرات کے تعاون پرمحمد آصف کی وساطت سے ویل چیئرز کی فراہمی کو معذور افراد کے لیے ایک مستحسن اقدام قرار دیا۔ڈپٹی کمشنر وا جد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معذوروں کی بحالی کے لیے متعدد اقدامات پرکا م کر رہی ہے اور انہوں نے ہینڈز پاکستان کا معذور افراد کے لیے ویل چیئرز فراہمی پروگرام کو ضلع کے معذور افراد کے لیے ایک بہتر اقدام قرار دیا جس سے ان کوایک جگہ سے دوسری جگہ آسانی سے آنے جانے میں مدد ملے گی ان کی روز مرہ زندگی میں کافی حد تک مشکلات کم ہوں گی ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر و دیگر نے معذور افراد میں ویل چیئر ز اور عید گفٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر انہوں نے ذوالفقار چیمہ سے کہا کہ وہ ضلع بھر کے معذورافراد کا ڈیٹامرتب کریں تاکہ غیر سرکاری تنظیموں اور مخیرحضرات کے تعاون سے ان سب کو ویل چیئر ز ایسی سہولت سے مستفید کیا جاسکے۔تقریب میں محمد عاصم ،جہانزیب ،عبدالوحیدکے علاوہ معذور افراد اور ان کے لواحقین نے شرکت کی۔