لیہ(نمائندہ جنگ)نئے امیر ضلع جماعت اسلامی چوہدری منور حسن کے زیر صدارت اجلاس،ضلع تنظیم کی باڈی مکمل کر دی گئی گئی،مبشر نعیم چوہدری،عبدالمقیت،عاصم گجر ضلعی نائب امیر،احسان اللہ محسن ضلعی جنرل سیکرٹری،شیخ جاوید کو اسسٹنٹ ضلع جنرل سیکرٹری مقرر کر دیاگیا،سابق ضلع امیر جماعت اسلامی مبشر نعیم چوہدری کو ناظم شعبہ فہم دین اور چوہدری زاہد محمو د کو ناظم شعبہ تربیت کی ذمہ داری سونپی گئی،عرفان نزیر علوی کو رکن جماعت بنایا گیا،اجلاس میں سیرت النبی کے پروگرامز کو حتمی شکل دی گئی اور نئے عزم کے ساتھ کام کرنے کی پلاننگ کی گئی۔