لیہ (صبح پا کستان)لیہ پولیس کی کارکردگی ما ہ ستمبر، 200جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفتار میں،33لاکھ 54ہزار500روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد،منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج،بھاری مقدارمیں منشیات برآمد،23مجرمان اشتہاری،2عدالتی مفرور گرفتار،310افراد کے خلاف انسدادی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی،ضلع کو کرائم فری بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ڈی پی او لیہ
تفصیلات کے مطابق لیہ پولیس نے ماہ ستمبر میں اعلیٰ کا ر کردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 200جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا،ضلع بھر کے تھانہ جات میں درج ہونے والے 400مقدمات میں قتل کا01،اقدام قتل04، ضرر24،زناء08،مہلک حادثہ08، غیرمہلک حادثہ03، راہزنی13، نقب زنی12، سرقہ عام32، سرقہ مویشی6، سرقہ وہیکل35،جواء32 اسکے علاوہ متفرق182مقدمات شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے 33لاکھ54ہزار500 روپے کی مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیاگیاجبکہ اسکے علاو قمر عبا س چور گینگ کے 3خطرناک ملزمان کوگرفتارکرکے نہ صرف ان کے خلاف 7مقدمات ٹریس آؤٹ کیے بلکہ01لاکھ 60ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ اور 3موٹر سائیکل بھی برآمدکیے، اسلحہ ناجائزکے28مقدمات درج کرکے 23پسٹل،01ریوالور،01رائفل،95گولیاں برآمد کی گئیں،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 20مقدمات درج کرکے 289لیٹر شراب،110 لیٹرلہن، 02بٹھیاں شراب،1.895کلوگرام چرس،5کلوگرام ہیروئن،2.240گرام افیون،1049.590کلو گرام پوست برآمدکی گئی،23مجرمان اشتہاری اور 2عدالتی مفرور بھی قانون کی گرفت میں لائے گئے علاوہ ازیں 310اشخاص کے خلاف انسدادی کاروائی کرتے ہوئے گرفتارکیاگیا،ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس کا کہنا ہے کہ قانون شکن وسماج دشمن عناصرکے خلا ف بلا تفریق قانونی کاروائی عمل میں لا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ضلع کو کرائم فری بنانے کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کا ر لا تے ہوئے اقداما ت کیے جا رہے ہیں۔