لیہ{ صبح پا کستان } 40 سال سے اوپر کے افراد کو چائیے کہ وہ اپنا کولسٹرول لیول ضرور چیک کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار دل کے امراض کے عالمی دن کے موقع پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منعقد ہو نے والے سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہو ءے کیا
تفصیل کے مطا بق آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں دل کے مرض کے حوالے سے ایک سیمنار منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر صائمہ بتول سمرا ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ، ڈاکٹر چوہدری محمد اقبال کنسلٹنٹ امراض دل، ڈاکٹر غلام قادر انچارج NCD ہسپتال لیہ نے خطاب کیا۔
ڈاکٹر اقبال ماہر امراض دل نے خطاب کرتے ہوئے ایسی اہم باتیں بتائی جو کہ حیران کن اور ہمارے معاشرے میں حد سے زیادہ موجود ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ پاکستان میں ہر پانچواں شخص شوگر کے مرض کا شکار ہے جبکہ ہر چوتھا شخص بلڈ پریشر کا شکار ہے ہماری اکثریت کو اس مرض کا علم بھی نہیں ہوتا۔ 40 سال سے اوپر کے افراد کو چائیے کہ وہ اپنا کولسٹرول لیول ضرور چیک کروائیں۔ ماہانہ بنیادوں پر بلڈ پریشر شوگر اور کولسٹرول ریگولر چیک کروائیں۔
دل کے مرض کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کچھ لوگوں کو خاندانی طور پر اس مرض میں مبتلاء ہو جاتے ہیں کچھ لوگ جو سموکنگ کرتے ہیں ان کو بہت زیادہ خطرہ رہتا ہے۔
علاج کے حوالے سے ڈاکٹر اقبال نے بتایا کہ علاج سے بھی زیادہ احتیاط ضروری ہے جس میں اپنی روزمرہ کی خوراک، روزانہ کی واک نہایت ضروری ہیں۔ سادہ خوراک اور واک اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنا لیں۔
ڈاکٹر غلام قادر انچارج NCD ہستپال نے بتایا کہ ان کے پاس جتنے بھی مریض اتے ہیں انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا اور ان کی شوگر لیول 400 سے اوپر ہوتا ہے۔ ایسے مریضوں کو اپنا شوگر کنٹرول کرنے کے لیے واک کرنا نہایت ضروری ہے۔
اخر میں ڈاکٹر صائمہ بتول سمرا نے دل کے مرض کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دل کے مریضوں کو احتیاط کی اشد ضرورت ہے علاج سے بھی زیادہ واک اپنا معمول بنائیں خوراک سادہ استعمال کریں ۔ سیمینار میں شکیل عباس، علی حیدر، محمد رمضان علیانی، ارشاد رسول بھٹہ، ندیم احمد سمیت پیرامیڈیکل اور نرسنگ سٹاف نے شرکت کی۔