لیہ{ صبح پا کستان} تحریک انصاف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار سجن خان تنگوانی نے 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ءے انکشاف کیا کہ 1965 کی جنگ ستمبر میں میری عمر گیارہ برس تھی مجھے یا د ہے کہ اس وقت کے کمشنر نیرے والد سردار فییض محمد تنگوانی کے پاس کوٹ سلطان آ ءے اور کہا کہ وہ جنگ کے لئے حکومت کی ہیلپ کریں جس پر میرے والد مرحوم نے تقریبا دس ہزار روپے نقد اور شہداءے جنگ ستمبر کے لئے تو نسہ شہر میں ایک مربع زمین عطیہ دینے کا اعلان کیا اور یہ زمین با ضابطہ طور پر قانونی تقاضے پورے کرتے ہو ءے حکومت کے نام انتقال کرادی گئی ۔
لیکن افسوس ہے کہ یہ قیمتی شہری اراضی جس مقصد کے لئے عطیہ کی گئی تھی اسے اس مقصد کے لءے تا حال استعمال نہیں کیا گیا ۔ سردار سجن خان تنگوانی کا کہنا تھا کہ میرے والد مرحوم کی طرف سے عطیہ کی گءی یہ زمین تو نسہ شہر میں واقع ہے اور اس وقت اس زمین کی مالیت 5 لاکھ رو پے مر لہ ہے ۔ انہوں نے مطا لبہ کیا کہ حکومت عطیہ کی گئی زمین کو شہداءے وطن میں تقسیم کرے ۔ تاکہ میرے والد مرحوم کی طرف سے دیءے جانے والے عطیہ کا مقصد پورا ہو سکے