لیہ(صبح پا کستان )یونائیٹڈ تاجر فورم نے مکمل پینل کے ساتھ الیکشن انجمن تاجران میں حصہ لینے کا اعلان کردیا،
رسربراہ یونائیٹڈ تاجر فورم اظہر خان ہانس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ کی روشنی میں چیئر مین الیکشن کمیٹی انجمن تاجران کی طرف سے دیئے گئے الیکشن شیڈول کے مطابق یونائیٹڈ تاجر فورم نے الیکشن انجمن تاجران میں اپنے مکمل پینل کے ساتھ حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز یونائیٹڈ تاجر فورم کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام ممبران کور کمیٹی موجود تھے ممبران کور کمیٹی نے چیئرمین الیکشن کمیٹی کی طرف سے دیئے گئے الیکشن شیڈول و عدالتی حکم پر بحث ہوئی بحث مباحثہ کے بعد متفقہ طور پر یہ فیصلہ ہوا کہ یونائیٹڈ تاجر فورم عدالتی فیصلہ کا احترام کرتے ہوئے چیئرمین الیکشن کمیٹی انجمن تاجران کی طرف سے دیئے گئے الیکشن شیڈول کے مطابق اپنے مکمل پینل کو میدان میں اتار کر الیکشن انجمن تاجران لیہ میں بھر پور حصہ لے گی ،انہوں نے مزید کہا کہموجودہ عہدیداران انجمن تاجران لیہ تاجروں کے حقوق کی نگرانی نہیں کرسکے،ان کے دور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی،ضلعی انتظامیہ و دیگر سرکاری ادارے تاجروں کو ناجائز تنگ کرنے اور بے جا وغیر اصولی جرمانے،دکانداروں کے سٹاک پر قبضہ کرنے کا وطیرہ اپنائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لیہ کے تاجر پریشانی میں مبتلا ہیں ،سرکاری اداروں کے ناجائز طریقے سے تنگ کرنے کی وجہ سے ایک دکاندار نے خود کشی کرلی جس پر لیہ کے تاجروں نے بھرپور احتجاج کیا لیکن موجودہ عہدیداروں نے ضلعی انتظامیہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر تاجروں کی توہین کی ہے لیہ کے تاجر موجودہ عہدیداران انجمن تاجران سے انتہائی نالاں ہیں اور تبدیلی کے خواہش مند ہیں یوناءٹیڈ تاجر فورم لیہ کے تاجروں کی حقیقی آواز بن کر اپنے مکمل پینل کے ساتھ امیدوار میدان میں اتار رہی ہے جو تاجروں کی بھر پور نمائندگی کریں گے اور ان کے حقوق کی نگرانی کریں گے،اس موقع پراصغر گورمانی ،مکھن خان،چوہدری شاہد ارائیں ،چوہدری ساجد محمود،آصف خان،ظفر گرواں ،حاجی اصغر قیصرانی ،شریف بودلہ،شیخ ارشد،جمعہ شاہ گیلانی،اکبر خان سہیڑ،حاجی اشرف،حاجی فقیر محمود خان پٹھان،ثناء اللہ خٹک و دیگر موجود تھے