لیہ{ صبح پا کستان } یوم پا کستان کے موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب میں مقامی ہفت روزہ اخبار ہینڈ آ ءوٹ کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ مشا عرہ ہوا ۔ مشا عرہ میں نا مور مقامی اور علا قاءی شعرا سمیت شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ادبی ، سماجی اور صحافتی حلقوں نے کا میاب مشا عرہ کے انعقاد پر سینئر صحافی یو نس بزدار اور لطیف قمر کو مبارک باد دی ہے ۔
ادارہ ہینڈ آؤ ٹ کے زیرِ اہتمام آل پاکستان مشا عرہ کا انعقاد ،ملک بھر سے نا مور شعرا ء کی شر کت ۔ مشا عرہ کے کا میا ب انعقا د پر منتظمین یو نس بزدار اور لطیف قمر کو مبار ک با د ۔تفصیل کے مطا بق گز شتہ دنوں ادارہ ہینڈ آؤ ٹ کے زیرِ اہتمام دوسرا سالانہ آل پاکستان مشا عرہ ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں منعقد ہوا ۔ مشا عرہ کا با قا عدہ آغا ز تلا و ت کلا م پاک سے ہوا۔ تلا و ت کلام پاک کا شرف فیصل الیاس بزدار نے حاصل کیا جب کہ ہدیہ نعت رسول مقبولؐ سمیع اللہ قریشی نے پیش کی۔ مشا عرہ کی صدار ت نامور ( صدا ر تی ایوار ڈ یافتہ )شاعراقبال سوکڑی نے کی۔ اْردو شا عری کے جدید اور منفر د اسلوب کے شا عرعلی زریون نے بطور مہمانِ اعز ا ز شرکت کی ۔ مشاعرہ میں عزیز شاہد(ڈیرہ غازی خان) ، مصطفی خادم(تونسہ شریف) ، مبشر سعید(ملتان)، کاظم حسین کاظم(دریا خان) ، مخمور قلندری(ڈیرہ اسماعیل خان) ، جمشید ناصر(ڈیرہ اسماعیل خان)، ڈاکٹر حمید الفت ملغانی(لیہ) ، پروفیسر عمران راہب(بھکر) ،عبدالرحمن مانی(لیہ)،یونس خان بزدار(لیہ) ، عبداللطیف قمر(لیہ)، شفقت عابد(لیہ) ، راناعبدالرب(لیہ)،اسد رضا سحر( احمد پو رسیال ) ، عمران عالی( احمد پور سیال) ،ریاض قمر(دائرہ دین پناہ)، عمران عاشر (فتح پور) ،ظفر عدم(کروڑ)، جاوید حسین جاوید(جمن شاہ)سمیت درجنوں شعرا نے اپنا کلام پیش کرکے سامعین سے خو ب دا د سمیٹی۔نظامت کے فرائض امین سہیل ملغانی،نذیر عنبر،قاضی راشدمحمود نے سرانجام دیے۔ ادارہ ہینڈ آؤٹ کے زیراہتمام ہونے والے مشاعرہ میں لیہ کے معروف شاعر فضل حق رضوی (مرحوم) کے بیٹے ڈاکٹر سیدغلام رضا رضوی نے شعرا کو سرائیکی اجرک پہنائیں ۔ مشاعرہ میں سردار شہاب الدین خان سیہڑممبر صوبائی اسمبلی ، ملک ہاشم حسین سہو ایڈووکیٹ ، پروفیسر ڈاکٹر امیر محمد ملک ایڈو و کیٹ، محمد یا مین مغل جنرل سیکر ٹری ڈسٹر کٹ پر یس کلب لیہ، مہر ارشد حفیظ سمرا سا بق صدر ڈسٹر کٹ پر یس کلب لیہ سمیت دیگرسیاسی سماجی شخصیات ، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ عبدالرحمن فریدی صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ ، رانا خالد محمود شوق صدر ضلعی انجمن صحافیان نے مشا عرہ کی میز با نی کی ۔ عبد الر حمن فر یدی صدر ڈسٹر کٹ پر یس کلب لیہ نے شر کاء سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ادبی تقریبات کے لیے پر یس کلب لیہ اپنا بھر پو ر کر دا ر ادا کر تا رہے گا ۔ آخر میں منتظمین مشا عرہ یونس خان بزدار چیف ایڈیٹرہفت روزہ ہینڈ آؤٹ ،عبد الطیف قمر ایڈ یٹر ہینڈ آؤ ٹ نے والے تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا۔