لیہ (صبح پا کستان) ناظم وفاق المداس العربیہ پاکستان مو لانا حنیف جالندھری نے مدرسہ عثمانؓ و علیؓ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کئے گئے وعدے پورے نہیں کر رہے ، مدارس کے خلاف گزشتہ حکومتوں کی پالیسیوں کو ختم کر کے چیریٹی ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ ، مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کو حکومتی ناکامی قرار دے دیا۔ ناظم اعلی وفاق المدارس نے کہا کہ ہم بنیادی تعلیم میٹرک تک یکساں نظام تعلیم کے حق میں ہیں، حکومت اگر یکساں نظام تعلیم نافذ کرنا چاہتی ہے تو ہم ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی گیڈر بھبھکیوں پر ہم ڈرنے والے نہیں بلکہ حکومت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں کی مدارس کے خلاف پالیسیوں کو موجودہ حکومت نے بھی برقرار رکھا ہو ا ہے جس پر ہماری چار ماہ قبل وزیرا عظم پاکستان عمران خان سے ملاقات میں انہیں نے ہمارے مطالبات کے حل کے لئے وزیرتعلیم کی سربراہی میں کمیٹی بنائی مگر آج تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ مولانا حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی جانب سے مدینہ کی ریاست کے اعلانا ت سے مدینہ کی ریاست نہیں بنتی بلکہ اس کے لئے عملی اقدامات کرتے ہوئے قرآن و سنت کے مطابق علمدارمد کو یقینی بنایا جا ئے۔ قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق شہیدکے قاتلوں کی گرفتاری اور کیس کو بند کرنا حکومتی ناکامی ہے جس پر ہمارا مطالبہ ہے کہ مولانا کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی مولانا فضل الرحمن نے حکومت مخالف تحریک کا آغاز نہیں کیا جب کریں گے تو وفاق المدار س اپنے موقف کا اعلان کرے گی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر لیہ بابر بشیر کے ہمراہ انہوں نے مداس کے طلبا کے لئے مدرسہ عثمانؓ و علیؓ میں رہبر پبلک سکو ل کا افتتاح کیا اور مسجد کی توسیع کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر شاعر اسلام اللہ نواز سرگانی،قاری رمضان ، مولانا اصغر تمیی، مہتمم مدرسہ قاری عبدالرشید، قاری عبدالغفوررحیمی و دیگر بھی مووجو دتھے۔مولاناحنیف جالندھری نے وکلا سے بارروم میں بھی خطاب کیا۔ خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ مدارس دینہ اسلام کی بقا کے محفاظ ہیں، اسلام مخالف طاقتیں مدارس کے خلاف پروپیگنڈا کرتی ہیں جس پر ہم سب مسلمانوں کو ان کا دفاع کرتے ہوئے اسلام کا محافظ بننا ہوگا۔