لیہ (صبح پا کستان ) ہا ئکورٹ نے لیہ میو نسپلٹی کے انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خریدو فروخت بارے چیئرمین حافظ جمیل احمد خان کی اپیل مسترد کر دی ، انٹی کرپشن میں کاروائی روکنے بارے ھکم امتناعی بھی خارج ، ڈائریکٹر محکمہ انٹی کرپشن کو چیئرمین حافظ جمیل ، وائس چیئرمین گلزار حسین شاہ سمیت 14 کو نسلرز کے خلاف تحقیقات کر نے کی اجازت ، تفصیل کے مطا بق لیہ میو نسپلٹی کے انتخابات کے حوالے سے فاروق نتکانی نامی شہری کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ کی عدالت میں دائر کی جانے والی پٹیشن میں ڈائریکٹر انتی کرپشن کو فریق بناتے ہو ئے الزام لگا یا کہ میو نسپلٹی لیہ کے ہو نے والے انتخابات میں بڑے پیمانے پر ووٹوں کی خریدو فروخت ہو ئی ہے محکمہ انٹی کرپشن کو تحقیقات کا حکم دیا جائے ، پٹیشن میں چیئرمین حافظ جمیل احمد خان ، وائس چیئرمین گلزار حسین شاہ سمیت کو نسلرز شیخ غلام رسول کا شف ، کا مران رو حانی ، مہر عباس کلاسرہ ، بیگم مہر غلام عباس ، ملک عبد العزیز کھو کھر ، بیگم عبد العزیز ، محمد افضال خان ، اظہر خان چا نڈیہ ، محمد عظیم الحق ہا نس ، حاجی خالد اقبال ، خالد اقبال ، محمد تسلیم خاں ، مسز سمیع اللہ بلو جی ، شہزاد گل اقلیتی کو نسلر کے نام درج کئے گئے تھے ۔ فاروق نتکانی کی طرف سے دائر کی جانے والی پٹیشن میں ایڈ وو کیٹ اشرف نکانی نے دلائل پیش کئے اور کیس کی پیروی کی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایک سال قبل پٹیشن کا فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ انٹی کرپشن کو تحقیقات کر نے کا فیصلہ سنایا جس کے خلاف چیئرمین بلدیہ حافظ جمیل احمد خان نے لا ۂور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں پٹیشن دائر کردی اور حکم امتناعی لے لیا ۔ ایک سال ایک ماہ بعد ہائیکورٹ ملتان بنچ نے فیصلہ سناتے ہو ئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلہ کیخلاف چیئرمین بلدیہ حافظ جمیل احمد خاں کی درخواست مسترد کرتے ہو ئے حکم امتناعی خارج کر دیا ۔