لیہ(صبح پا کستان )ہاؤسنگ کالونی نمبر2کی سیوریج لائن کی تنصیب میں ناقص میٹریل کا استعمال،علاقہ مکینوں کا احتجاج،ڈپٹی کمشنر لیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ،لیہ شہر کی ہاؤسنگ کالونی نمبر 2محکمہ ہاؤسنگ کی طرف سے نیلامی کے بعد بنائی گئی جس میں گذشتہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران لیہ شہر کی سیوریج کیلئے 55کروڑ روپے کا منصوبہ دیاگیا تھا جس کا کچھ حصہ ہاؤسنگ کالونی نمبر2میں سیوریج کے پائپ لائن کی تنصیب بھی شامل تھی جس کیلئے محکمہ پبلک ہیلتھ نے اس منصوبہ پر کام شروع کرایا ہوا ہے ہاؤسنگ کالونی نمبر2میں سیوریج لائن کیلئے بچھائی جانے والی پائپ ناقص میٹریل اور کم ڈایا گرام سے تیارکراکر ورک آرڈر کے مطابق نہیں بچھائے جا رہے سیوریج پائپ کی تنصیب میں پائپ کے نیچے بیڈ بنایا جاتا ہے جس پر ٹھیکیدار محکمہ کے افسران سے ملی بھگت کرکے ورک آرڈر کے مطابق کام نہیں کیا جارہا بلکہ ناقص میٹریل استعمال کرکے حکومت کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا جارہا ہے علاقہ مکینوں محمد انور،طارق مصطفیٰ،عبدالجبار،نذیر احمد،گل احمد،عامر مصطفیٰ ،جاوید خان،عبدالطیف ودیگر نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقہ میں بچھائی جانے والی سیوریج لائن کا پائپ چھوٹا اور اس کے نیچے کسی قسم کا بیڈ نہیں بنایا جارہا جس کی وجہ سے یہ سیوریج کا پائپ بیٹھ جائے گا اور پوری لائن چوک ہو کر بند ہوجائے گی اس کام کی شکایت محکمہ کے افسران کو بھی کی ہے لیکن محکمہ کے افسران نے کام کو چیک بھی نہیں اور ٹھیکیدار کو ناقص کام کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے،علاقہ مکینوں نے کہا کہ ٹھیکیدار اور محکمہ کی ناقص کارکردگی پر انتی کرپشن اور عدالت سے رجوع کررہے ہیں ہمارا ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ سے مطالبہ ہے کہ ہاؤسنگ کالونی نمبر 2میں ہونے والا غیر معیاری کام کو چیک کریں اور قانونی کے مطابق کاروائی کریں۔