لیہ( صبح پا کستان )دور دراز دیہی علاقوں کے سرکاری سکولوں کے طلبہ کی بورڈ امتحانات میں نمایا ں پوزیشن ،تعلیمی افسران کی مانیٹرنگ ،اساتذہ کرام کی محنت کا عملی ثمر ہے جس کے لیے طالب علم مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے گورنمنٹ ہائرسکنڈری سکول 93ایم ایل کروڑ میں پوزیشن ہولڈر طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب میں سی ای او تعلیم محمود حسین ملک ،ڈی ڈی تعلیم توکل حسین ،اساتذہ کرام ،طلباء اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ تعلیمی لحاظ سے سرخیز مٹی کا حامل ضلع ہے جس کے طالب علم پنجاب بھر میں تمام امتحانات میں نمایاں پوزیشن رکھتے ہیں اور اساتذہ کرام کی محنت سے ضلع کی شرخ خواندگی میں اضافہ ہورہا ہے جس کے لیے طالب علم اور والدین مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ بعدازاں انہوں نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں شیلڈز و ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ سکول کے ایک طالب علم محمدافضال افضل نے انٹرمیڈیٹ میں 11سو میں سے 1025نمبر حاصل کرکے ڈی جی خان بورڈ میں جنرل سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل جبکہ دیگر طلباء نے بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی ۔