لیہ (صبح پا کستان) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے گزشتہ شب رمضان شوگر ملز ،مدینہ شوگر ملز،سفینہ شوگر ملز کے معائنہ کے موقع پر کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب گنے کے کاشتکاروں کے معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے شوگر ملوں سے باآسانی آڈینٹ کی فراہمی ،گنے کی مقررہ نرخوں پر خریداری کیلئے اعلیٰ سطح پراقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھرکے وزرارہ ،مشیر مانیٹرنگ کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور کہا کہ گنے کی قیمت میں کٹوتی یا کم ریٹ پر خریداری نہیں ہونے دیں گے اور مڈل مین کا کردار ختم کرنے کیلئے کاشتکاروں کو گنے کی بروقت آدائیگی بنکو ں کے ذریعے کی جارہی ہے حکومت پنجاب پورے سیزن میں کاشتکاروں کو ہر ممکنہ سہولیات میسر کرے گی اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کاشتکاروں سے بھی ملاقات کی اور انکے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے شوگر ملز کے معائنہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے