لیہ( صبح پا کستان)انسانی ہمدردی اور خدمت کا جذبہ بہت بڑی نیکی اور عبادت ہے ،ایسے لوگ قابل عزت اور قابل قدر ہیں ،ان کی حوصلہ افزائی کرنا میں اپنا فرض سمجھتا ہوں ،گم شدہ 03سالہ بچی ملنے پر ورثا کی تلاش کے لئے جدو جہد کرنے پر ڈی پی او لیہ نے شہری عبد الطیف کو 5000-روپے نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ سے نوازا اور شاباش دی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ نے شہری عبد الطیف کو گمشدہ 03سالہ سحر بی بی کو ورثہ سے ملوانے اور پولیس کی مدد کرنے پر 5000روپے نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ سے نوازا ،رانا طاہر رحمان خا ن نے عبدا لطیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی اور خدمت کا جذبہ بلا شبہ بہت بڑی نیکی اور عبادت ہے ،ایسے لوگ قابل عزت اور قابل قدر ہیں ،ان کی حوصلہ افزائی کرنا میں اپنا فرض سمجھتا ہوں ،حوصلہ افزائی کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ خدمت کے جذبہ کو فروغ ملے اور دوسرے شہری بھی اس پر عمل کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت اور جرائم کے خاتمے کےلئے شہری پولیس کے ساتھ بھر پورتعاون کریں ،جہاں کہیں جرم ہو تا دیکھیں فوراً مقامی پولیس کو اطلاع دیں ، تاکہ ضلع کو کرائم سے پاک کیا جا سکے ،03سالہ سحر بی بی دو روز قبل جناح پارک لیہ سے گم ہو ئی تھی ،شہری عبد الطیف جو محلہ شیخاں والہ لیہ کارہائشی ہے کو شیخ جلو قبرستان سے (سحر بی بی) ملی،عبد الطیف نے بچی کے والدین کی تلاش کےلئے اعلانات کروائے ، سوشل میڈیا پر مہم چلائی اور تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دی ، والد کے ملنے پر سحر بی بی کو ان کے حوالے کیا گیا ۔