لیہ(صبح پا کستان ) ضلع لیہ کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کی خصوصی ٹیم ضلع بھر میں معائنہ کررہی ہے جس کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب دو تعلیمی اداروں کے سربراہان پر تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے اوردیگر کو وارننگ دی گئی ۔یہ بات فوکل پرسن ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم احسن فرید نے لیہ،چوک اعظم ،فتح پور کے پرائیوٹ سکولوں کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی۔احسن فرید نے بتایا کہ ضلع بھر میں حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب سپرئیر سکول لیہ کے پرنسپل وقارالحسن پر دو لاکھ روپے جبکہ پنجاب سکول چوک اعظم کے پرنسپل درالرحمانی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ بعض سکولوں میں بچے موجود نہ پائے جانے پر انہیں وراننگ دی گئی اور احکامات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات کی گئی ۔ڈی او تعلیم نے مزید بتایا کہ بچوں کو گرمی کی شدت سے بچاؤ اور حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے محکمہ تعلیم کی مختلف ٹیمیں سکولوں کااچانک معائنہ کررہی ہیں۔