لیہ( صبح پا کستان )کوٹ سلطان پو لیس کی ایک اور بڑی کامیاب کاروائی، شہریوں کے گھروں میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کرنیوالے بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ عبدالباری کوساتھی سمیت گرفتار کرلیا، ڈاکوؤں کے قبضہ سے وارداتوں میں چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیوارات، نقدی، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا، کوٹ سلطان کے وکلا، تاجر، صحافی اور سول سوسائٹی کی نمایاں شخصیات کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ ناصر مختار راجپوت اور ایس ایچ او عدنان شہزاد قریشی کو بہترین کارکردگی پر زبردست خراج تحسین ۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ سلطان میں تعینات ایس ایچ او عدنان شہزاد قریشی نے کار اور موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرنے کے بعد بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ کے خلاف بھی بڑی کامیاب کاروائی کرکے شہریوں کی لوٹا ہوا قیمتی سامان اور زیورات برآمد کرلیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ ناصر مختار راجپوت کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او عدنان شہزاد قریشی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شہریوں کے گھروں میں گھس کر اسلحہ زور پر وارداتیں کرنیوالے خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ کوساتھی سمیت گرفتار کیا اور انکے قبضہ سے دس تولہ سونے کے زیورات، 90 ہزار نقدی، 6 عدد قیمتی موبائل فون، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور دیگر قیمتی سامان کے ساتھ اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ ڈاکوؤں عبدالباری اور محمد رمضان سے واردات میں لوٹا گیا سامان برآمد کرکے اصل مالکان کامران احمد، محمد شفیق، محمد وسیم اور محمد اظہر کے حوالے کیا گیا تو لیہ، کوٹ سلطان، پہاڑ پور کے شہریوں نے پولیس کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور ایس ایچ او عدنان شہزاد قریشی کو پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ ایس ایچ او عدنان شہزاد قریشی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ ناصر مختار راجپوت کی قیادت میں لیہ پولیس ہمہ وقت جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کار اور موٹر سائیکل چور گینگ اور اب ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا سامان برآمد کرنا پولیس اور عوام میں فاصلہ کم کرنے اور پولیس پر عوام کا اعتماد میں اضافے کا باعث ثابت ہوگا جس کے لیے پولیس اسٹیشن کے دروازے ہروقت مظلوم کیلئے کھلے ہیں اور شہریوں کے لئے فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنادیا گیا ہے۔ اس موقع پر وکلا، تاجران، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے وفود نے ایس ایچ او عدنان شہزاد قریشی کی تھانہ کوٹ سلطان تعیناتی کو مثالی قرار دیا۔