لیہ{ صبح پا کستان} کشمیری خواتین کے وقار کی بحالی اور ان سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لیے ضلع لیہ کے کے تمام گرلز کالجزکی طالبات نے پرامن مارچ کیا جس کا اہتمام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیاگیاتھا ۔ گورنمنٹ گرلز کالج لیہ،کروڑلعل عیسن،کوٹ سلطان ،فتح پور اورچوبارہ،چوک اعظم کی پرنسپلز،کالج سٹاف اورطالبات کی کثیرتعداد نے امن مارچ میں شرکت کی طالبات نے کشمیربنے گا پاکستان وبھارتی مظالم پر نعرے لگائے اور کشمیر ی خواتین پربھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ طالبات نے پلے کارڈ و پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے ۔
کروڑ لعل عیسن میں کشمیر یکہتی مارچ
کشمیر کی آزادی تک ان کی جدوجہد وقربانیوں کو حوصلہ دینے کے لیے پاکستانی عوام وزیر اعظم پاکستان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پُرجوش و پرُعزم ہے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنرذیشان جاوید،ایم پی اے سردار شہاب الدین سیہڑ و دیگر عمائدین نے کشمیرآوور کی احتجاجی ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوے کہی ۔ احتجاجی ریلی کمیٹی چوک کروڑ سے نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید ،ایم پی سردار شہاب الدین سیہڑنے کی ۔ ریلی میں شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حوالے سے پرجوش نعرے لگائے اور بینررز و پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ضلع کی عوام کو حکومت کی ہدایت پر ہرجمعہ کشمیر آوور احتجاجی ریلیوں میں پرُجوش شرکت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت سے ایک دن کشمیری عوام اپنا آزاد وطن حاصل کرلیں گے جن کی آواز موجودہ حکومت دنیابھر میں بلندکررہی ہے ۔ ریلی میں سابق چیئرمین ضلع کونسل عمرعلی اولکھ،صدرا نجمن تاجران حاجی مختیار حسین،ملک اویس جکھڑ،ملک عثمان اولکھ،سجن خان تنگوانی، سول ساءٹی،طلبہ ،وکلاء ،سرکاری افسران اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔