لیہ(صبح پا کستان )پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول بوائز ونگ سید غلام عباس نے کہا کہ ڈی پی ایس کے طلباء نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں اپنا ایک الگ معیار و مقام رکھتے ہیں،طلباء کی تعلیم و تربیت کیلئے سکول کے ٹیچرز کا اہم کردارہے،سکول کے طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے،سکول کے معیار تعلیم پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے مقامی سطح پر اور بورڈ کی سطح پر ڈی پی ایس کے طلباء ہر سال پوزیشن ہولڈر رہتے ہیں،ہمارے سکول کے بچے کو میٹرک و مڈل کے امتحانات کے رزلٹ سو فیصد ہیں اس میں بچوں کی محنت کے ساتھ ساتھ کوالیفائیڈ اساتذہ کی تعلیم و تربیت کا بھی اہم کردار ہے، انہوں نے کہا کہ سکول سٹاف جس میں اساتذہ و پرنسپل کی بھرتی کا عمل سکول کا بورڈ آف گورنر کرتا ہے مالیات کا لین دین بذریعہ بنک ہوتا ہے کوئی بھی نان کوالیفائیڈ ٹیچر جو تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتا اس کی بھرتی ناممکن ہے،انہوں نے کہا تین سال کے عرصہ میں دوران تعیناتی سکول کے معیار کو بلند کیا جس میں تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی طلباء کردار سازی پر توجہ دی گئی ہے سکول کے طلبا کھیل کے میدان میں ضلع کے علاوہ ڈویژن اور صوبہ کی سطح پر مختلف کھیلوں میں پوزیشن ہولڈر ہیں ،سکول میں سالانہ سپورٹس کے علاوہ سالانہ کاکردگی کے حوالے سے بھی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ ضلعی افسران،والدین کو بھی شریک کیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ سکول کی بہترین کارکردگی کے دشمن چند عناصر سکول و سکول انتظامیہ کے خلاف بے بنیاد و من گھڑت باتیں کرکے سکول سکول و اساتذہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جس اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں گے۔