لیہ { صبح پا کستان }منکیرہ چک نمبر 70 ایم ایل میں اہل علاقہ کا لیہ پولیس کے خلاف احتجاج , ضلعی پولیس آفیسر لیہ نے نوٹس لے لیا , ضلعی پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر الرحمن خان کا فوری ایکشن واقعہ میں ملوث افسران ایس ایچ او فتح پور اصغر لغاری اور ایس ایچ او سٹی لیہ عرفان افتخار باجوہ کو معطل کردیا گیا جب کہ سب انسپکٹر خرم ریاص کھر کو بھی معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک نمبر 70 ایم ایل میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ کے خلاف اہل علاقہ نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ہمارے خلاف نہ صرف ناجائز ڈکیتی کے مقدمات درج کئے گءے بلکہ لیہ پو لیس نے چادر اور چار دیواری کی بے حر متی کرتے ہوءے گھروں میں گھس کر خواتین کے ساتھ بد تمیزی کی اور تشدد کیا اس پو لیس کارواءی کے خلاف اہلیان علاقہ نے سخت احتجاج کیا اور لیہ پو لیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہو ءے ٹاءر جلا کر سڑک بلاک کر دی , احتجاج میں شریک خواتین نے پنجاب پولیس مردہ باد ضلعی پولیس مردہ باد اور فتح پور پولیس مردہ آباد کے نعرے بھی لگائے تھے . اس احتجاج کی وڈ یوز سوشل میڈیا پر وائءرل ہو نے کے بعد ڈی پی او لیہ نے واقعہ کا نو ٹس لیتے ہو ءے واقعہ کے ذمہ دار پو لیس افسران اور ملازمین کے خلاف کاروائی کے اھکامات جاری کءے ڈسٹرکٹ پو لیس آ فیسر رانا طا ہر الرحمن کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا