ڈی پی او نے پو لیس لائن میں میس ہال اورکیفے ٹیریا کا افتتاح بھی کیا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی پولیس لائنز میں کیفے ٹیریا کا قیام عمل میں لا یا جا رہا ہے جس کا مقصد فورس کو سہولیات فراہم کرنا ہے ،محکمہ پولیس میں جدید اصلاحات اورفورس کو سہولیات کی فراہمی نہ صرف وقت کا تقاضہ ہے بلکہ اس سے پولیس کی استعداد کا ر میں بھی اضافہ ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس لائن لیہ میں نئے تعمیر ہونے والے میس ہال اورکیفے ٹیریا کا افتتاح کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر رحمن خان نے افتتاح کیا ،اس موقع پر ڈی ایس پی کروڑ عظمت اللہ ،انسپکٹر عارف گجر ،انسپکٹر احمد خان ،لائن آفیسر قیصر اقبال، او ایس آئی ارسلان سکندر ،ترجمان لیہ پولیس اسامہ مشتاق ودیگر پولیس افسران موجود تھے ،ڈی پی او نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی پولیس لائنز میں میس ہال اور کیفے ٹیریا کا قیام عمل میں لا یا جا رہا ہے جس کا مقصد فورس کو سہولیات فراہم کرنا ہے ،محکمہ پولیس میں جدید اصلاحات اورفورس کو سہولیات کی فراہمی نہ صرف وقت کا تقاضہ ہے بلکہ اس سے پولیس کی استعداد کا ر میں بھی اضافہ ہوگا ،اس سے قبل بھی ملازمین کی فلاح و بہبود اور عوامی خدمت کے متعدد منصوبوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے ،رانا طاہر رحمن خان نے کیفے ٹیریا میں بیٹھ کر ملازمان کے ساتھ کھانا بھی کھایا، اس سے قبل پولیس فورس کے چا ق وچوبند دستے نے ڈی پی او کولیہ سے ٹرانسفر ہونے پر الوداعی سلامی بھی پیش کی،پولیس افسران اس موقع پر افسردہ تھے جبکہ لائن آفیسر قیصر اقبال رانا طاہر رحمن خان نے گلے لگ کر فرط محبت میں آبدیدہ ہو گئے ،سب ارسلان سکندراور لائن آفیسر قیصر اقبال کی خصوصی کاوشوں سے جدید اور سہولیات سے آراستہ کیفے ٹیریا کی تعمیر مکمل ہوئی جہاں پر پولیس ملازمین کو پر سکون اور خوشگوار ماحول میں پر باوقار طریقے سے کھانے پینے کی اشیاء سرو کی جائیں گی ۔