لیہ ( صبح پا کستان ) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او آفس لیہ میں اینٹی وومن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کا قیام،ڈی پی او سید علی رضا نے افتتاح کیا،خواتین کی سیفٹی کےلئے آئی جی پنجاب کا احسن اقدام ہے، خواتین کی ایمرجنسی کال پر فوری رسپانڈ کیا جائے گا اور ان مقدمات کی تفتیش میرٹ پر بروقت عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈی پی او لیہ
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او آفس لیہ میں اینٹی وومن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کا قیام،ڈی پی او سید علی رضا نے ربن کاٹ کر اینٹی وومن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کا افتتاح کیا ،ڈی پی او لیہ سید علی رضا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی وومن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کا قیام آئی جی پنجا ب کا احسن اقدام ہے ،جس کا مقصد معاشرے میں خواتین کی سیفٹی کو یقینی بنانا ہے ،خواتین کے ساتھ آئے روز ہراسگی اور تشدد کے واقعات کی روک تھام کی جائے گی ،سیل میں تعینات سٹاف خواتین کی ایمر جنسی کالز پر فوری رسپانڈ کرے گا،خواتین کے مقدمات کی میرٹ پر بر وقت تفتیش عمل میں لائی جائے گی ،ہراسگی ،تشدد کا شکار خواتین کی مدد کےلئے خواتین پولیس آفیسر تعینات کی گئی ہیں ،ڈی ایس پیز ،ایس ایچ او ز ،تفتیشی افسران کو اس بارے ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے ، سید علی رضا کی زیر صدارت اقدام سے متعلق صحافی حضرات کے ساتھ میٹنگ بھی منعقد کی گئی ،سید علی رضا نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں تا کہ عوام الناس کو آگاہی مل سکے ۔