لیہ( صبح پا کستان)ڈی جی خان بورڈ کے میٹرک امتحان کے جنرل گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طا لبہ ثنا یا سمین کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں تقریب کا ا نعقاد، مٹھائی پیش کرنے سمیت اعزاز ی شیلڈ دی گئی ۔ گزشتہ روز فتح پور سے تعلق رکھنے والی طلبہ ثنا یاسمین جس نے میٹرک کے امتحان میں 1043 نمبر حاصل کرکے ڈی جی خان بورڈ کے جنرل گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے والدین، اساتذہ اور ضلع کا نام روشن کیا اس کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں ان کے اعزا ز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کے اساتذہ ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صد ر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی نے کہا کہ ضلع کا نام روشن کرنے والے طالبعلم ہمارا ناز ہیں جن کے اعزاز میں ہمیشہ ادارہ تقریبات کا انعقاد کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ایسی تقاریب کا انعقاد جاری رہے گا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول پرنسپل ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ ادارہ ہمیشہ بچوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ان کو اعلی معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے ہر سال بورڈ میں ہماری پوزیشنز آتی ہیں ،جنرل سیکرٹری آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں زاہد ریاض نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ اور بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں ، طلبہ ثناء یاسمین نے کہا کہ انشاء اللہ آگے بھی محنت جاری رکھوں گی اور اپنے ضلع کا نام روشن کروں گی، اس موقع پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طلبہ کو اعزاز شیلڈ بھی دی گئی ۔