لیہ(صبح پا کستان )کنٹرولر امتحانات ڈی جی خان بورڈ چوہدری مشتاق علی نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ میں امتحانی حوالے کی گئی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان بورڈ کے تحت لئے جانے والے امتحانات2018ء سالانہ کو صاف شفاف بنانے کیلئے ہر قسمی اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ذہین طلباء کے مستقبل کا انحصار صاف شفاف امتحانات کی وجہ سے ممکن بنایا جا سکتاہے ،اگر نقل و کسی دوسرے طریقے سے کسی بھی طالبعلم کو فائدہ دینا اس دنیا اور آخرت میں اللہ کے سامنے جواہدہی دینا ہوگی،اس لئے ڈی جی خان بورڈ کی انتطامیہ امتحانی عملہ و پیپر سیٹر،پیپرچیکر کو متنبہ کرنا چاہتی ہے وہ اپنے کسی غلط عمل سے کسی بھی ذہین طالبعلم کے مستقبل کو داؤ پر نہ لگائے اگر کوئی بھی عملہ کا شخص ایسی کسی غلط فعل کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،تربیتی ورکشاپ میں سپرنٹنڈنٹ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ،نگران ،آر آئی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تربیتی ورکشاپ میں ڈپٹی کنٹرولر کنڈکٹ حاجی محمد حنیف نے بھی شرکت کی ،ورکشاپ کا اہتمام ممبر بورڈ سینئر ہیڈ ماسٹر شرافت علی بسراء اور ان کی معاون الطاف حسین پاشا نے کیا۔