لیہ ( صبح پا کستان ) ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہد ہ نسرین کا تھانہ پیر جگی اور ریورائن پوسٹ خان والہ کا معا ئنہ،زیر تعمیر بلڈنگ کا جائزہ لیا اور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ،چیک پوسٹ کے عملہ کو ہنگامی صورت حال میں الرٹ رہنے کی ہدایت ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر;47;ہیڈ کوارٹر شاہدہ نسرین کا تھانہ پیر جگی اور ریورائن چیک پوسٹ خان والہ کا وزٹ ،وزٹ کے دوران ڈی ایس پی نے تھانہ پیر جگی کی زیر تعمیر عمارت کے اندرونی اور بیرونی حصوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملہ کا جلد از جلد کنسٹرکشن کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ،ریورائن پوسٹ خان والہ پر تعینات افسران و اہلکاران سے روز مرہ کے معمولات اور کار کردگی سے متعلق استفسار کیا اور ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب کی آمد پر ہنگامی صورت حال سے نبٹنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ خدمت کی فراہمی کےلئے اپنے آپ کو ہمہ وقت تیار رکھیں ۔