لیہ(صبح پا کستان )کاشتکاروں کو 1کروڑ 25لاکھ روپے کی لاگت سے پچاس لیزر لینڈ لیولرکی فراہمی سے زرعی مداخل میں کمی کے ذریعے براہ راست معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور ضلع کی زرعی معیشت میں نمایاں بہتری ہوگی۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے واٹر مینجمنٹ کمپلیکس میں لیزر لینڈ لیولر کی قرعہ اندازی کے موقع پر کاشتکارو ں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کیمونیکشن اینڈ ورکس شہاب الدین سیہڑ ،اے ڈی سی جی محمداشفاق سیال ،اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیازاحمدمغل،ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی پنجاب ملک جاوید ،ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی ڈی جی خان حافظ محمدخالد،اے ڈی واٹر مینجمنٹ مہرریاض حسین کلاسرہ،ملک جاوید حسین،شکیل عباس،حافظ عبدالمجید ،ناصر عباس خان مگسی اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ چوہدری منظور حسین نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع لیہ میں فی لیزر لینڈ لیولر ڈھائی لاکھ روپے کی سبسڈی سے فراہم کیے جارہے
ہیں جس کے لیے مجموعی طور پر 227درخواستیں موصول ہوئی ۔بعدازا ں ڈپٹی کمشنر ،ایم پی اے کی نگرانی میں سپیشل ایجوکیشن سکول بچوں کے ذریعے تحصیل لیہ کے لیے 17،تحصیل کروڑ کے لیے 16،تحصیل چوبارہ کے لیے 17خوش نصیب کاشتکاروں کے نام قرعہ اندازی کے ذریعے نکالے گئے۔ڈپٹی کمشنر اورایم پی اے نے کاشتکاروںکو مبارک باددی جس سے انہیں حکومت پنجاب کی طرف سے ایک کروڑ 25لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کے ذریعے کاشتکاروں کو 17سو لیزر لینڈ لیولر 42کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت سے پنجاب بھر میں فراہم کیے جارہے ہیں اور ضلع لیہ میں 50لیزر لینڈ لیول کی فراہمی اسی پیکج کا حصہ ہیں