لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر کا افسران کو فون کالز کے ذریعے لوٹنے کی کوشش کرنے والے جعلساز گروہ کے خلاف سخت نوٹس ۔
متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مذکورہ جعل ساز گروہ کے خلاف کارروائی کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت ۔ تفصیل کے مطابق جعل ساز گروہ نے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فرضی ڈی سی بن کر پیسے ایزی لوڈ کروانے کو کہاجس پر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے سی ای او صحت کے دفتر سے تصدیق کرائی تو معاملہ جھوٹ اور فراڈ ثابت ہوا ۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرذیشان جاوید نے کہاہے کہ سرکاری اداروں کے افسران ان کے سرکاری موبائل نمبر 0304-0920092اور لےنڈلائےن نمبر 0606-920103-4کے علاوہ کسی بھی نمبر سے آنے والی اس قسم کی کال کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے متعلقہ ادارے کو دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز جعل ساز افراد نے ان کے نام سے سرکاری افسران کو فون کرکے پیسے مانگے تھے جن کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں اور بہت جلد انہیں منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا ۔