لیہ(صبح پا کستان)ضلع بھرمیں جاری ترقیاتی سکیموں کے معیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔عوام کی فلاح وبہبوداوران کوبنیادی سماجی سہولیات کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجا ب سید رفاقت علی گیلا نی ،ایم پی اے سردار شہاب الدین خان سیہڑ ، چیئر مین ضلع کو نسل ملک عمر علی اولکھ ،ضلعی صدر پا کستا ن تحریک انصاف چوہدری بشارت رندھاوا ، عبد الرحیم نیازی ہمر اہ تھے ۔اجلاس میں ڈی ڈی فنا نس اینڈ پلا ننگ عرفان انجم نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ضلع لیہ میں 56ترقیاتی منصوبے 11ارب 7کر وڑ 73لاکھ روپے کی لا گت سے مکمل کیے جا رہے ہیں جن میں ہا ئیر ایجو کیشن کا ایک منصوبہ 35کر وڑ 20لا کھ روپے ،سپو رٹس کے 7منصوبے 49کر وڑ روپے کی لا گت سے ، صحت کے 2منصوبے 8کر وڑ 20لا کھ روپے کی لا گت سے ، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے 15منصوبے 1ارب 62کروڑ روپے ، سوشل ویلفیئر کا ایک منصوبہ 2کر وڑ 70لا کھ روپے ، لو کل گو رنمنٹ کے 2منصوبے 35کر وڑ 20لا کھ روپے جبکہ روڈ ز کے 19منصوبے 65کروڑ 60لا کھ روپے کی لا گت سے مکمل کیے جا رہے ہیں ۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجا ب سید رفاقت علی گیلا نی ،ایم پی اے سردار شہاب الدین خان سیہڑ ، چیئر مین ضلع کو نسل ملک عمر علی اولکھ ،ضلعی صدر پا کستا ن تحریک انصاف چوہدری بشارت رندھاوا ، عبد الرحیم نیازی نے فرداً فرداً مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار ، فنڈز کے استعما ل و عدم دستیاب سہو لیا ت کے بارے میں استفارات کیے جس پر ایکسئین بلڈنگز چوہدری محمد سلیم ، ایکسئین ہا ئی محمد ارشد ، ایکسئین انہار طا رق عزیز ، ایس ڈی او چوہدری محمد افضل ، ڈسٹرکٹ سپو رٹس آفیسر ، ایکسئین واپڈا نے جوابا ت دئیے اور تجا ویز کی روشنی میں ترقیاتی منصوبے مکمل کر نے کی یقین دہا نی کر ائی ۔ سید رفاقت علی گیلا نی نے اجلاس میں کہا کہ تمام ترقیا تی منصوبے کوالٹی پر کمپرومائز کیے بغیر مکمل کیے جا ئیں اور جہا ں فنڈز درکا ر ہو ں اس کے لئے فوری رپورٹ کی جا ئے جسے پو را کر نے کے لئے صوبا ئی حکو مت سے رابطہ کیا جا ئے گا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ممبران اسمبلی کی تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بنا تے ہو ئے فوری اقداما ت عمل میں لا ئیں اور جس منصوبے کے لئے فنڈز درکا ر ہیں فوری رپو رٹ کی جا ئے ۔ اجلاس میں سی ای او تعلیم شوکت علی طا ہر ، ڈی ایچ او ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، میو نسپل کمیٹیوں کے افسران و دیگر متعلقہ افسران موجو د تھے ۔