لیہ ۔( صبح پا کستان) ڈپٹی کمشنر خالدپرویز کی زیرصدارت مسجدکمیٹی کا اجلاس منعقدہوا جس میں مسجدصفیہ نور چوک اعظم کی تعمیرکے معاملہ کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوشرجیل حفیظ وٹو،کمیٹی کے ممبران قاری کفایت اللہ،طلحہ زبیر احمد،انچارج سیکورٹی برانچ محمداسماعیل ودیگرموجود تھے۔ڈپٹی کمشنر خالدپرویز نے کہاکہ اسلام میں مساجد کو تعلیم و تربیت میں اعلی مقا م حاصل ہیں کیونکہ یہ امت مسلمہ کی دینی سرگرمیوں کا مرکز و منبع ہیں اس لیے باہمی اتحاد یگانگت کے فروغ کے لیے مساجد،مدارس اور دیگر مذہبی عبادت گاہوں کی تعمیر کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے وضع کردہ قوانین پر عمل کیاجائے۔گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میںطے پایاگیا کہ مسجد صفیہ نور کی تعمیر کے لیے متولی این او سی حاصل کرئے گاجبکہ این او سی کے اجراءاو رمسجدکی تعمیرتک لاوڈ سپیکرکا استعمال نہیں کیاجائے گا۔اس موقع پرفریقین نے تمام ایس اوپیز پر عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی