لیہ( صبح پا کستان ) ضلع لیہ میں ماہ رواں کے دوران 20پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 318دکانیں چیک کیں اور 55گراں فروشوں پر 76ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیایہ بات ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی ۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاشف نواز ملک،ملک محمد فاروق،سلمان لون،محبوب اقبال ہنجرا،سعید احمد ،شائستہ یاسمین ،سعدیہ خان،محمد صدیق،غلام یسین، غلام فرید،ملک شہباز حسین،خالدمحمود، غلام مصطفی طاہر،رانا سعید اللہ خان ودیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تحصیل لیہ کے 10پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 207دکانیں چیک کیں اور 34گراں فروشوں پر 3800ہزار روپے جرمانہ تحصیل کروڑ کے 5پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے64دکانیں چیک کیں اور 14گراں فروشوں پر 20ہزار روپے جرمانہ جبکہ تحصیل چبارہ کے 5پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 47دکانیں چیک کیں اور 7گراں فروشوں پر 18ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ جاری رکھیں اور گراں فروشوں کی حوصلہ شکنی کے ذریعے صارفین کے معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں