لیہ( صبح پا کستان )مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی ڈاکٹرز و طبی عملے کی ذمہ دار ی ہے جسے کماحقہ ادا کرنے کے لیے کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے شام کے اوقات میں ڈی ایچ کیوہسپتال کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجینسی،ان ڈور،گائنی وارڈ ،چلڈرن وارڈکا معائنہ کیا ۔ انہوں نے مریضوں سے خیریت دریافت کرنے کے علاوہ طبی سہولیات اور ڈاکٹر کے وزٹ کے بارے میں دریافت کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن وارڈ کی بہتر مینجمنٹ پر طبی عملے کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا ۔ اسی طرح انہوں نے گائنی وراڈ میں مریضوں کے تیمارداروں کی طرف سے آگاہ شدہ مسائل کا ایم ایس کو فوری طورپر نوٹس لینے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنرنے ایمرجینسی میں ڈاکٹر شاہد اقبال کی غیر حاضری پر جواب طلبی کرنے کی ہدایت اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کے بارے میں ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ گاہے بگاہے ہسپتال کا اچانک وزٹ کرتے رہیں گے اور بہتر کارکردگی پر ڈاکٹرز کو ڈپٹی ایم ایس و ایڈیشنل ایم ایس کا چار ج دیاجائے گاتاکہ ہسپتال مینجمنٹ کو مزید بہتر انداز میں چلایا جاسکے ۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر میاں فیاض ندیم ،ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان خان ہمراہ تھے ۔