لیہ ۔ ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے کہاکہ فرسٹ ایڈٹریننگ ہرگھر کی بنیادی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ایمرجینسی کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کو یقینی بنایاکرنقصان کو کم سے کم کیاجاسکے ۔
انہوں نے یہ بات محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام فرسٹ ایڈٹریننگ کی تربیت حاصل کرنے والوں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کرنے کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پرسول ڈیفنس آفیسرتوقیرعبا س بھی موجودتھے ۔ ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے کہاکہ فرسٹ ایڈٹریننگ اہمیت و افادیت سے انکارممکن نہیں معاشرے کے تمام طبقات اس میں میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنائیں تاکہ ممکنہ حادثات کے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر گھر میں ایک ابتدائی طبی امداد دینے والے فرد کی موجودگی سے قیمتی انسانی کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور ناگہانی آفات کی صورت میں فوری طورپر خوداپنی حفاظت کی جاسکتی ہے ۔ پسول ڈیفنس آفیسرتوقیرعبا س نے کہاکہ محکمہ سول ڈیفنس کے تعاون سے شہری دفاع کو مضبوط و موثر بنانا وقت کا اہم تقاضہ ہے فرسٹ ایڈتربیت ہرگھرکی ضرورت ہے سرکاری ادارے،تعلیمی ادارے نجی و غیرسرکاری ادارے تمام شہری محکمہ سول ڈیفنس سے تربیت ضرورحاصل کریں تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کر کے نقصان کو کم سے کم کرسکیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء،سابق پرنسپل ظفر عالم ظفری ودیگر نے نے فرسٹ ایڈٹریننگ کی تربیت حاصل کرنے والوں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیے اور انہیں شاباش دی ۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کی ونر فٹ بال ٹیم میں انعامات تقسیم کیے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمد،تحصیل سپورٹس آفیسر مرینہ رفیق و دیگر موجودتھے ۔