لیہ(صبح پا کستان )ڈومیسائل برانچ لیہ میں دیگر اضلاع کے رہائشی لوگوں کے ڈومیسائل بنانے کی شکایت منظر عام پر آگئی ڈپٹی کمشنر آفس لیہ کے ڈومیسائل برانچ کے عملہ کی ملی بھگت سے دیگر اضلاع جن میں ضلع فیصل آباد،ضلع نارووال و دیگر اضلاع کے رہائشی افراد کے لیہ برانچ سے ڈومیسائل بنائے جا رہے ہیں ڈومیسائل بنوانے والے افراد ضلع لیہ کے کوٹہ پر مختلف سرکاری اداروں میں نوکریوں کے لئے اپلائی و دیگر سہولیات حاصل کرنے کیلئے ضلع لیہ کے ڈومیسائل بنوا رہے ہیں ڈومیسائل بنوانے کیلئے دی جانے والے فارم میں مستقل پتہ ڈومیسائل بنوانے والے فرد کے شناختی کارڈ پر درج دیگر ضلع کا مستقل پتہ جبکہ عارضی پتہ ضلع لیہ کے کسی بھی علاقہ یا چک کا درج کرکے ڈومیسائل بنایا جارہا ہے منظر عام پر آنے والے ڈومیسائل جن میں وقاص علی ولد ظفر اقبال شناختی کارڈ نمبر 33105-2896375-7مستقل پتہ چکنمبر214گ ب جہوروا ڈاک خانہ خاص تحصیل سمندری ضلع فیصل آباد کو لیہ کا ڈومیسائل نمبر LAY.3.2018.1087جاری کردیا گیا ،اسی طرح محمد شبیر ولد عطااللہ خان شناختی کارڈ نمبر34501-0788846-9مستقل پتہ بلووالی ڈاکخانہ سنکھترہ تحصیل و ضلع نارووال کو ڈومیسائل نمبر LAY-3-2018-1103جاری کردیا گیا اسی ان جاری ڈومیسائل کی تعداد بہت زیادہ ہے ،لیہ کے رہائشی محمد اجمل،ندیم احمد،محمد رستم،نذیر احمد،ظہور احمد،سکندرعلی،عبدالجبار،عبدالظہور و دیگر نے ڈی سی لیہ سید واجد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ہمارے حقوق پر غاصبانہ قبضہ کیلئے دیگر اضلاع کے لوگوں کو ضلع لیہ کے ڈومیسائل جاری کردیئے گئے ہیں ان ڈومیسائل کی وجہ سے ان لوگوں کو ہمارے ضلع کے کوٹہ کی سیٹوں پر ایڈجسٹ کردیا جائے گا ضلع لیہ کے دیگر اضلاع کے لوگوں کو جاری کئے گئے ڈومیسائل کی تحقیقات کرکے ان ڈومیسائل کو کینسل کیا جائے ،دیگر اضلاع کے افراد کو ضلع لیہ کا ڈومیسائل جاری کئے جانے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محبوب احمد نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ڈومیسائل بارے تحقیقات کرا لی جائیں گی غلط جاری کرنے والے ملوث اہلکار وں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔