لیہ(صبح پا کستان)ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں آج سے ٹیلی میڈیسن سروسز کا آغاز،اایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی بھی مریض کو ہسپتال آنے کی ضرورت نہیں ہے شہری گھر بیٹھے بذریعہ وٹس ایپ اپنی مرض کی نوعیت پر گفتگو کرکے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم سے اپنا علاج معالجہ کروا سکیں گے انہوں نے بتایا کہ صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک ڈاکٹرز 03005140123,03007150123پر واٹس اپ اور 03009340123,03006110123پر کال کرکے اپنی حالت بتا کر دوائی لکھوا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ چیسٹ،فزیشن،کارڈیالوجی،سرجن،گائنی،یورالوجی،آئی،ڈینٹل،چلڈرن،آرتھوپیڈک،فزیوتھراپی،ناک کان گلہ،سکن کے ماہر ڈاکٹر و سپیشلسٹ مریضوں کو ان کے گھر بیٹھے ادویات تجویز کریں گے،یہ تمام سلسلہ کروناوائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنایا جارہا ہے جبکہ ایمرجنسی کے مریضوں کیلئے ہسپتال 24گھنٹے معمول کے مطابق اپنی خدمات جاری رکھے گا