لیہ(صبح پا کستان)پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا ہنگامی احتجاج وائی ڈی اے کے ڈاکٹر رمضان عزیز کے رویہ کے خلاف مذمتی قرار داد منظور دو یوم میں ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کامطالبہ ،کاروائی نہ ہونے پر لائحہ عمل کے اعلان کیا جائے گا،پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صوبائی نائب صدر محمد ایوب انصاری کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے آپریشن تھیٹر میں جوتوں سمیت داخل ہونے پر روکنے پر ڈاکٹر کا درجہ چہارم کے اہلکار کو گالیاں و دھمکیاں دینے پر قرارداد مذمت بھاری اکثریت سے منظور کی گئی اور فیصلہ ہوا کہ ڈی سی لیہ ،سی ای او ہیلتھ لیہ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو کوڈاکٹر کے رویہ کے خلاف درخواست دی جائے اور ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جائے کاروائی نہ ہونے پر آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آرتھو پیڈک آپریشن تھیٹر میں ینگ ڈاکٹر رمضان جوتوں سمیت آپریشن تھیٹر میں داخل ہونے لگا تو آپریشن تھیٹر کے گیٹ پر تعینات درجہ چہارم ملازم حمید حسین نے ڈاکٹر کو جوتوں سمیت داخل ہونے سے روکا جس پر ڈاکٹر رمضان غصہ میں آکر درجہ چہارم ملازم کوگریبان پکڑ کر گالیاں دینے کے علاوہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر پیرامیڈیکس ملازمین اکٹھے ہو گئے ، پیرامیڈیکس نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو درخواست دی گئی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے معاملہ کی تحقیقات کیلئے ڈاکٹر محمد عثمان ریڈیالوجسٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیکر دو یوم میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ،جس پر احتجاج کی کال مؤخر کردی گئی