لیہ(صبح پا کستان) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر وقاص اچلانہ ، ڈاکٹر رفیق کھرل کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں احتجاج کیا۔ ایمرجنسی وارڈ کے باہر کئے گئے احتجاج میں ڈاکٹرز نے موقف اختیار کیا کہ ہسپتال میں ادویات، بیڈز ، انجکشن اور دیگر سہولیات کی کمی کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈاکٹرز نے ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر دو دن کے اندر ایم ایس کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کے ساتھ تبدیل کیا جائے گے۔ علاوہ ازیں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے اہلکار وں نے مطالبات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ سے بھی ملاقات کی ، ڈی سی نے دو دن کے اندر معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
ینگ ڈاکٹرز کے حوالے سے بات کرتے ہو ئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ جنوبی پنجاب کے تما م ضلعی ہسپتالوں کی نسبت کارکردگی اور سہولیات پہم پہنچانے میں سب سے اول نمبر پر ہے ،ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں آنے والے مریضوں کیلئے مکمل ادویات موجود ہوتی ہیں ڈی ایچ کیو کے ایمر جنسی بلاک میں جدید ترین مشینری نصب کر دی گئی ہیں جن میں ڈیجیتل ایکسرے مشین،سی ٹی سکین یونٹ ،جدید ترین کلینیکل لیب جو کہ پرائیویٹ کمپنی چلا رہی ہے 24گھنٹے سرکاری ریٹ پر کام کررہی ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 2016کی نسبت ڈاکٹرز کی تعداد دگنی ہوچکی ہے ،ری ویمپنگ کے تحت ڈی ایچ کیو کی پرانی بلڈنگ کی تعمیر جاری ہے جس کی وجہ سے تمام وارڈز میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہے بہت جلد پرانی بلڈنگ کی تعمیر ومرمت کا کام مکمل ہو جائے گا جس سے نئی بلڈنگ میں مریضوں کا لوڈ پرانی بلڈنگ میں منتقل ہونے سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی ،ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کا آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ڈائلیسز یونٹ میں لگی ہوئی 5ڈائیلسز مشینوں کے علاوہ مزید پانچ مشینوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے مشینیں ہسپتال میں آچکی ہیں تنصیب کا مرحلہ مکمل کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مریضوں کی دی جانے والی سہولیات کو اگر دیکھا جائے تو ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کسی بھی بڑے ہسپتال سے کم نہیں ہیں اب صرف ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کو جذبہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جدید سے جدید سہولیات بہم کی جا رہی ہیں جب بھی ینگ ڈاکٹروں سے کام لینے کی کوشش کی تو انہوں نے جواز ڈھونڈکر احتجاج شروع کر دیئے، انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں سہولیات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز بھر پور توجہ سے مریضوں کا علا ج کر رہے ہیں۔