لیہ(صبح پا کستان )وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔ ایم پی اے سید رفاقت علی گیلانی کی کوششوں سے حکومت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
ڈی ایچ کیو لیہ میں 215بیڈز کا اضافہ۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے نوٹیفکیشن ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن کو دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں مریضوں کے لئے 125بیڈز کی تعداد میں اضافہ کروا کر 340کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب علاج معالجہ کی جدید اور معیاری سہولیات دور دراز علاقوں میں مہیاکرنے کے لیے کوشاں ہے سٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹکچر،آلات جراحی اوپروفیشنل طبی عملے کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہےں ڈی ایچ کیو میںمریضوں کے لئے بیڈز کا اضافہ اس سلسلہ کی عملی کڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ڈی ایچ کیوکو فنڈزبھی340بیڈز کے حساب سے مہیا کیاجائے گا جو اہلیان لیہ کو طبی سہولیا ت کی فراہمی کی جانب ایک اور اہم اقدام ہوگا۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار لیہ کی تعمیر و ترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اور مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کی تعمیر کا آغاز جلد ہوگا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور سیکریٹری صحت کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اضافہ کی وجہ سے ہسپتال میں مریضوں کے داخلے ،ادویات وسٹاف کی کمی مسئلہ کم ہوجائے گاجو ایک احسن اقدام ہے۔ اس موقع پر سیدرفاقت علی گیلانی نے ایمرجینسی وارڈ،ڈیوٹی روسٹر کا معائنہ کیا اور بہتر صفائی،معیاری طبی سہولتوں کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا