لیہ( صبح پا کستان )صحت منددرست وتوانا معاشرے کے قیام کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک انتہائی ضروری ہے۔یہ بات اے ڈی سی آر فخرالاسلام ڈوگرنے فورٹیفائیڈآٹے آئل اور گھی بارے آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار کا اہتمام ڈسٹرکٹ مالنیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی(DMAC) کے ملک اورنگزیب نے کیاتھا۔فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ حکومت پنجاب غذائی کمی کے شکار بچوں اور مارکیٹوں میں دستیاب فوڈ آیٹمز میں وٹامن اے اور ڈی کی اضافی خوبیاں شامل کرتے ہوئے فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ مالینوٹریشن کمیٹی کے تحت بھرپور اقدامات عمل میں لارہی ہے جن میں بچوں کی سکریننگ،علاج معالجہ اور فوڈ ایٹمز کی فراہمی ،آئیوڈین ملے نمک ،فورٹی فائیڈفولادی آٹے،وٹامن اے اور ڈی سے بھرپور گھی اور آئل کی دستیابی ،سکولوں ،کالجز،یونین کونسل اور ویلجز کی سطح پر آگہی مہم ایسے اقدامات شامل ہیں۔ملک اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کے سلوگن صحت گھربھر کی ضرورت کے تحت فورٹیفائیڈ فوڈ ایٹمز کی مارکیٹوں میں فراہمی کے لیے ملوں کے معائنے اور متعلقہ آلات کی تنصیب کو یقینی بناتے ہوئے روزمرہ کی غذا میں منرلز اور وٹامنز کی کمی سے صحت کے مختلف مسائل پرقابوپانے کے لیے فورٹی فائیڈ آٹے ،آئل اور گھی میں وٹامن اے اور ڈی کی اضافی خوبیاں شامل کروا رہی ہے جس سے بچوں کی ہڈیاں مضبوط،بنیائی میں بہتری،قوت مدافعت میں اضافہ کے ذریعے صحت مند اور توانا معاشرے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
سیمینار سے پروگرام کوآرڈی نیٹرشعیب لاشاری ،پراونشل ایڈوکسی کنسلٹنٹ رضا قاضی ،محمدداؤد مفتی ،انجم صحرائی ،فریداللہ چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے خوراک میں ضروری اجزاء فولاد، زنک، وٹامن ،فولک ایسڈ کی کمی ،ماں کا دودھ نہ پینے سے بچوں میں بیماری کے جلداثرات اور پنجاب حکومت کے فوڈ فورٹی فیکشن کے لیے اُٹھائے گئے سنجیدہ و مثبت اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا اور غربت میں کمی اور غیر متوازن خو راک بارے اظہار خیال کیا ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے خوراک میں غذائیت و ضروری اجزاء کی کمی اور اس کے نتیجہ میں انسانی صحت پر ہونے والے منفی اثرات کے بارے میںآگاہ کیا۔ مقررین نے واضح کیا کہ کس طرح ضروری اجزاء بالخصوص فولاد، زنک، وٹامن، فولک ایسڈ کے خوراک میں نہ پائے جانے سے حاملہ خواتین،دودھ پلانے والی مائیں، نومولود بچے، بچوں، بوڑھوں اور جوانوں میں کون کون سی بیماریاں یا کمزوریاں پائی جاتی ہیں۔ مقررین نے بتایا کہ حکومت پاکستان فوڈ فورٹیفیکیشن کے لئے کس قدر سنجیدہ ہے اور اس کہ لئے اب تک کیا کیا مثبت اقداماتاٹھائے جا چکے ہیں۔ڈاکٹر مزمل نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ کی جانب سے تربیت یافتہ لیڈی ھیلتھ سپروائزرز اور سکول ہیلتھ و نیوٹریشن سپروائزرز ضلع کے دور دراز اور دیہاتی علاقوں میں بھی فورٹیفائیڈ خوراک بالخصوص فورٹیفائیڈ آٹا و فورٹیفائیڈ تیل و گھی جس پر مسٹر بھرپور کا مونوگرام درج ہے اس کے استعمال و فوائد سے متعلق آگاہی دیں گے۔بعدازاں سوال و جواب کا سیشن بھی منعقدہوا
سیمینار میں محکمہ صحت ،تعلیم،انجمن تاجران ،میڈیا،ریسکیو1122،غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور ڈی ایف سی محمدزاہد،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹرپبلک ہیلتھ انجینئرنگ حسن غفور،سی ای او تعلیم ملک محمود،ڈاکٹرمزمل کریم،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین،سیفٹی آفیسرعنایت بلوچ،صدرانجمن تاجران ملک مظفر اقبال دھول،شیخ کمال الدین،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ جنیدعرفان نیازی ،ڈی ڈی پاپولیشن جاوید اشرف،عمران علی شاہ ویگرنے شرکت کی۔سیمینار کے انعقاد کے ینتظام و انصرام کیں آگاہی اور ایف ڈی او نے معاونت کی