لیہ (صبح پا کستان) ڈسٹرکٹ پریس کلب کی گذشتہ کئی سالوں کی تا لا بندی ختم ، تمام صحافتی گروپ ایک پییچ پر ، با ہمی اختلافات بھلا کر اتحادو اتفاق کے ساتھ پر وقار غیر جانبدارانہ صحافت اور صحافتی برادری کے لئے کام کرنے کا عزم ، ضلع بھر کے صحافتی ، سیاسی ،سماجی اور وکلاء شخصیات کی طرف سے بھر پور خیر مقدم ۔
تفصیل کے مطا بق ڈسٹرکٹ پریس کلب کے تمام گروپوں کے قائدین عبد الرحمن فریدی ، محسن عدیل ، خالد شوق اور دیگر نے اپنے اپنے تحفظات و اختلافات ختم کرتے ہو ئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی طویل تا لا بندی ختم کر نے اور نئی ممبر سازی کے لئے پا نچ رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ۔ کئے جانے والے متفقہ فیصلہ کے مطا بق ٓ آج ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تا لا بندی ختم کرنے کے لئے تمام صحافی اکٹھے ہو ئے ، پریس کلب کا تالا کھو لا گیا ڈسٹرکٹ پریس کلب آ ڈیٹوریم میں محسن عدیل ، عبد الرحمن فریدی اور خالد شوق نے تمام گروپوں کی جا نب سے کئے گئے فیصلوں کا اعلان کیا اور رکنیت سازی کرنے اور نئے الیکشن ہو نے تک پانچ رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا،
کمیٹی سینئر صحافی انجم صحرائی ، بانی رکن قاضی امیر عالم ، مرزا محمد یعقوب ، تنویر احمد خان اور رانا محمد ریاض راجو پر مشتمل ہو گی ، قائم ہونے والی کمیٹی آئینی قواعدو ضوابط کے تحت نئی ممبر سازی کر کے ووٹر لسٹ مرتب کرے گی اور نئی منتخب باڈی کے آنے تک ڈسٹرکٹ پریس کلب کی عمارت کا انتظام و انتصرام سنبھالے گی ۔ کئے جانے والے اس فیصلہ کی اجلاس میں موجود تمام صحافیوں نے اعلان کردہ تمام فیصلوں کی متفقہ طور پر تا ئید کی ۔ اعلامیہ میں اس با ت کا اعلان کیا گیا کہ نو تشکیل کمیٹی کا کوئی ممبر ہو نے والے الیکشن میں کسی بھی گروپ کی طرف سے کسی بھی عہدے کا امیدوار نہیں بن سکے گا ۔ ۔
متفقہ اعلا میہ کے مطا بق
عدالتی فریقین محسن عدیل چوہدری ،عبدالرحمن آفریدی سمیت تمام صحافی گروپ ایک پلیٹ فارم پر آ گئے
ڈسٹرکٹ پریس کلب کے انتظامی امور چلانے کے لئے سینئرز صحافیوں پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی تشکیل
سینئیر صحافی انجم صحرائی، بانی رکن قاضی امیر عالم ،سابق صدر مرزا محمد یعقوب ،خبریں رپورٹر تنویر احمد خان اور رانا ریاض راجو کمیٹی میں شامل
ڈسٹرکٹ پریس کلب کی چابیاں کمیٹی کے حوالے کمیٹی کو نئی رکنیت سازی کی شرائط طے کرنے و ممبر سازی کا اختیار سونپ دیا گیا
کمیٹی ماہ اکتوبر میں نئے انتخابات کے لئے ووٹرز لسٹ جاری کرے گی الیکشن پراسس مکمل کرائے گی
کمیٹی اراکین 8 ماہ تک ادارے کا نظم سنبھالیں گے ماہ دسمبر میں انتخابات کے بعد چارج منتخب عہدیداروں کے حوالے ہو گا
تب تک کمیٹی تمام امور کی نگران ہو گی ، ہر فیصلے کو تسلیم کرنے کے فریقین ،تمام گروپس اور صحافی پابند ہوں گے
اجلاس کے بعد نگران کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بر سوں سے بند ڈسٹرکٹ پریس کلب کی بند خستہ حال حالت کی بہتری اور صفائی ستھرائی کے پروگرام کو حتمی شکل دی ، طے پا یا کہ فوری طور پر عمارت کی صفائی کر کے اسے معزز ممبرا ن پریس کلب اور شہریوں کے لئے بیٹھنے کے قابل بنا یا جائے ، طے پا یا کہ کمیٹی کا آئیندہ اجلاس ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ہو گا ، اراکین کمیٹی نے بھر پور اعتماد کرنے پر فاضل ممران ڈسٹرکٹ پریس کلب کا شکریہ ادا کیا