لیہ( صبح پاکستان ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر لیہ انسپکٹر اللہ بخش مد ت ملازمت پوری ہونے پر محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ،بھر پور سرکاری اعزاز کے ساتھ رخصت ،39سال محکمہ کےلئے ایمانداری ،محنت اور خلوص کے ساتھ خدمات سر انجام دینے پر افسران کی مبارک باد ،
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر لیہ انسپکٹر اللہ بخش محکمہ پولیس سے مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ہیں بھر پور سرکاری اعزاز کے ساتھ انہیں رخصت کیا گیا ،ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر ،ایس پی محمد اسلم نیازی ،ڈی ایس پی صدر اعجاز رندھاوا، انسپکٹر لیگل منظور حسین بھٹی ، دفتری عملہ ،سپیشل برانچ سے انسپکٹر منظور میرانی ،انسپکٹرسی ٹی ڈی محمد شفیع گجر ،ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کے دیگر افسران شریک ہوئے ،سینئر و جونیئر پولیس افسران اور ان کے رفقاء نے انہیں پھولوں کی مالا پہنائی اور قیمتی تحاءف سے نوازا،گلفام ناصر نے تقریب کے دوران پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران و اہلکاران محکمہ پولیس کا سرمایہ ہیں یہ جب بھی اپنے محکمانہ یا ذاتی کام کے سلسلہ میں تشریف لائیں تو لازم ہے کہ ان کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے ،انسپکٹر اللہ بخش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سرو س کے دوران سینئر افسران کے احکامات کی بروقت تعمیل اور جونیئر اہلکاران کے ساتھ محبت اور شفقت سے پیش آنے کی ہمیشہ کوشش کی ،کبھی کسی ماتحت اہلکار کا نقصان نہیں کیا اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کےلئے اپنی بھرپور پیشہ ورانہ خدمات استعمال میں لایا،39سال محکمہ کےلئے ایمانداری ،محنت اور خلوص نیت سے خدمات سرانجام دینے پر سینئر و جونیئر افسران اور رفقاء نے انہیں مبارک باد دی ،تقریب کے دوران پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا ،تقریب کے اختتام پر ایس پی انویسٹی کی ہدایت پر اللہ بخش کو ان کے گھر تک چھوڑنے کےلئے سرکاری گاڑی میں اعزاز کے ساتھ رخصت کیا گیا ،اللہ بخش نے بھر پور عزت و احترام اور بے پناہ محبتوں کے ساتھ رخصت کرنے پر تمام افسران و اہلکاران کا شکریہ ادا کیا ،تقریب کے دوران سٹیج سیکرٹری کے فراءض اے ایس آئی محمد اظہر نے سر انجام دیے ۔