لیہ( صبح پا کستان )کشمیرآوور احتجاجی سیمینار جنرل بس سٹینڈ لیہ میں منعقدہوا۔سیمینار کی سربراہی سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کامران انور نے کی۔سیمینار کی کمپیئرنگ محبوب ساجداور زاہدواندرنے کی جبکہ تلاوت محمدیوسف لغاری ،نعت حافظ محمدسکندر نے پڑھی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری آرڈی آرٹی اے کامران انور نے کہا کہمقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کی شرمناک مثال قائم کردی گئی ہے جس کے خلاف وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ موثر اندازمیں لڑا ہے اور یہ حمایت کشمیرکی آزادی تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیری عوا م کو آزادی دلانے کے لیے اپنا کردار موثرطور پر ادا کریں ۔سیمینار سے عبدالرحمان فریدی،رانا خالد شوق،سیف اللہ سیف نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ ظلم اور جبر زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتااور کشمیریوں بھائیوں کی آزادی کی منزل دور نہیں ہم انہیں سیاسی ،سفارتی،اخلاقی سپورٹ کرتے رہیں گے کیونکہ پاکستان کشمیر کی شہ رگ ہے۔سیمینار میںشرکاءنے کشمیری جھنڈے اُٹھارکھے تھے اور کشمیربنے گا پاکستان کے پرجوش نعرے بھی لگائے گئے۔سیمینار میںسیکرٹری انجمن تاجران شیخ کمال الدین، ٹرانسپورٹر،مسافر،طلبہ،عام شہری و میڈیا نمائندگان نے شرکت کی