لیہ {صبح پا کستان }ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لیہ کے انتخابات مکمل ،پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری کر دئیے گئے بہرہ یاب خان ایڈووکیٹ صدر اور عمران خان سرگانی ایڈ ووکیٹ جزل سیکریٹری منتخب ۔ تفصیل کے مطا بق صدارت کی سیٹ پر ایڈوکیٹ بہریاب خان چانڈیہ 330 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے
جب کہ ان کے مد مقابل دو امیدواروں نے بالترتیب سلیمان تھند ایڈ ووکیٹ نے 236 اور وسیم حیات سکھیرا ایڈووکیٹ نے 198 ووٹ حاصل کءے ۔منتخب جزل سیکریٹری ایڈوکیٹ محمد عمران خان سرگانی نے 468 ووٹ لے کا میابی حاصل کی جب کہ شیخ قمر حسین ایڈووکیٹ شیخ قمر حسین 211 اور محمد اقبال خان میرانی ایڈووکیٹ 83 ووٹ حاصل کر پائے
ہو نے والے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات میں مجموعی طور پر 844 مرد و خواتین وکلاء میں سے 761 ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا