لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنرذیشان جاوید نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران عزاء داری کے جلوسوں کے روٹس پر ایس او پی کے مطابق صفائی ،روشنی ،بجلی کے متبادل انتظامات ،تجاوزات ہٹانے،بجلی کے کھمبے اور لٹکتی تاروں کو درست رکھنے کے لیے متعلقہ محکمے تمام دستیاب وسائل بروے کار لاتے ہوئے اقدامات عمل میں لائیں اور اگر روٹس پر بجلی کے کسی کھمبے سے کسی قسم کا جانی ومالی نقصان ہوا تو اس کی ایف آئی آر براہ راست متعلقہ ایکسین میپکو پر ہوگی ۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ ڈی پی او عثمان اعجازباجوہ ،پی ٹی آئی رہنما بشارت رندھاوا ہمراہ تھے ۔ اجلاس میں ڈی ایم اوڈاکٹر فیاض علی جتالہ،اے سی لیہ کاشف نواز،اے سی کروڑ فاروق احمد،ائے سی چوبارہ سلیمان احمد،ڈی ایس پی صدر اعجاز احمدرندھاوا،کروڑ لیاقت علی،سی ای اوصحت ڈاکٹر امیرعبداللہ،ایم ایس ڈاکٹرعتیق الرحمان خان ودیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صدر انجمن تاجران لیہ وکروڑ مظفر اقبال دھول وحاجی مختیار حسین ،شیخ کمال الدین ،ممبران ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ،طلحہ زبیر احمد،سید محمد ثقلین زید ی،قاری عبدالروف،سید محمد غوث گیلانی،علمدار حسین شاہ،عبدالحمید،ملک محمد اکرم ،سید فضل شاہ،محمود احمد عثمانی ،قاری فدالرحمان ،ملک نصیر حسین بھٹہ،،سجادحسین زیدی،فضل رسول،یاور حسین کاظمی،ملک عصمت اللہ،قاری محمداسلم،رانا اعجاز سہیل ،سید الطاف حسین شاہ،محمدرضا شاہ،مفتی الیاس ندیم نے مختلف تجاویز جن میں روٹس کی صفائی ،بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے ،ایمبولینس جلوسوں کے ہمراہ رکھنے،راستوں کو کلیئرکرانے ایسے معاملات شامل ہیں پیش کیے اور ضلعی انتظامیہ کو حسب سابق اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ اجلا س میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی پلان کے مختلف امور کا جائز ہ لیاگیا اور ڈی پی او نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور ممبران امن کمیٹی سے بھر پور تعاون کی اپیل کی جس پر انہوں نے اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عاشورہ محرم سے قبل مجالس عزاء اور جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کرکے بہترین انتظامات کیے جائیں اور اس ضمن میں منتظمین کی تجاویز لے کر ان پرعمل درآمدکو یقینی بنایاجائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ روٹس کی صفائی ،تعمیر و مرمت ،روشنی کے مناسب انتظامات ،تجاوزات کے خاتمے ،بجلی وٹیلی فون کی تاروں کی درستی اور روشنی کے متبادل انتظامات کے لیے جنریٹرز ،سرچ لاءٹس کی فراہمی او رفول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے منظم پلان ترتیب دیتے ہوے پیشگی انتظامات کو یقینی بنایاجاے اوراس ضمن میں لاپرواہی اور غفلت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا ۔