لیہ (پ۔ر)صدر ایپکا ایجوکیشن یونٹ لیہ اپنی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کے لئے نیک سیرت آفیسران پر الزام تراشی کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر ایپکا ایجوکیشن یونٹ لیہ جام اللہ نواز نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن زنانہ لیہ نیک سیرت اور ایمان دار آفیسر ہیں ان کے متعلق صدر ایپکا ایجوکیشن یونٹ لیہ کی اخباری بیان بازی انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے اُنھوں نے مزید کہا کہ الہی بخش جوتہ کے دور صدارت میں ایپکا ایجوکیشن یونٹ لیہ کی تنظیمی ساکھ ختم کر دی گئی ہے اُنھوں نے صدر ایجوکیشن کو مشورہ دیا کہ وہ آفیسران کے خلاف بیان بازی کی بجائے ملازمین کے مسائل پر توجہ دیں۔