لیہ( صبح پا کستان )معروف سکالر ،ادیب ،دانشور ،مصنف ڈاکٹر پروفیسر حمید الفت ملغانی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر گورنمنٹ کالج لیہ میں ان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب منعقدہوئی ۔ جس میں پروفیسرز، لیکچرارز اور طلباء کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر انہیں جذباتی انداز تحاءف کے ساتھ رخصت کیاگیا ۔
تقریب میں پرنسپل مہر اختر وہاب ،وائس پرنسپل حفیظ تھند،ڈاکٹر ظفر عالم ظفری،پروفیسرر ز لالہ امیرمحمدملک،خورشید درانی،فاروق حیات،فرحان یاسر چاند،ظہور عالم تھند،ڈاکٹر افتخار بیگ،انور نذیر علوی ،طاہر مسعود مہار،امین اللہ قاضی،شیخ عبدالوحید،عبدالقدوس ساجدنے خطاب کرتے ہوئے حمیدالفت ملغانی کی درس و تدریس کے لیے 32سالہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کتب سے رہنمائی کے ذریعے طلبہ کو علم کی آبیاری کے لیے مدد حاصل کرنے کی اہمیت سے آگہی دی ۔