لیہ( صبح پا کستان )حکومت پنجا ب انسداد ڈینگی کے لیے موثر مانیٹرنگ اور طے کردہ ایس او پی پر عمل درآمد کے لیے اقدامات اُٹھارہی ہے تاکہ ڈینگی بخار سے شہریو ں کو بچایاجاسکے ۔
یہ بات ڈائریکٹر فوڈ پنجاب واجد علی شاہ نے انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید ،اے ڈی سی جی محمداشفاق سیال،اے سی کروڑ محمدفاروق،ڈائریکٹر فوڈ ڈی جی خان شاہ بہرام اور محکمہ صحت ،لائیوسٹاک،زراعت،لوکل گورنمنٹ،فشریز،میونسپل کمیٹیوں ،لیبر،تعلیم،انہار ،سماجی بہبود،ماحولیات،ہائیرایجوکیشن کے ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ سی ای او صحت ڈاکٹرامیرعبداللہ سامٹیہ ،ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ محمداقبال نے نقشوں و چارٹو ں کی مدد سے ضلع لیہ میں انسداد ڈینگی کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ 179خصوصی ٹی میں آوٹ و اِن ڈور کام کررہی ہیں جنہوں نے اب تک 18693گھروں کو چیک کرکے انسداد ڈینگی سے آگہی دے دی ہے ۔ اسی طرح 414ہاٹ سپاٹ کا معائنہ ،جوہڑوں میں دوائی ڈالنے ،لاروی سیڈنگ کی جارہی ہے اور سات رکنی تھرڈ پارٹی ویلیوایشن ٹیم کے ذریعے موثر مانیٹرنگ کا عمل جار ی ہے ۔ اسی طرح سکولوں وکالجز میں زیرو پیریڈ کے ذریعے آگہی ،محکمہ زراعت کے تحت فارمرڈے میں بھی آگہی سیشن ،ضلع میں ڈینگی کے 28مشتبہ مریضوں کا ہسپتال میں قائم خصوصی وارڈ میں علاج کیا گیا جو ضلع لیہ میں باہر سے آئے تھے ۔ اسی طرح انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں مقامی طورپر ڈینگی کا ابتک کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے ۔ واجد علی شاہ نے اُٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات کی کہ اسی جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے اقدامات پر عمل درآمد جاری رکھیں تاکہ ضلع لیہ ڈینگی فری رہے ۔