لیہ(صبح پا کستان)چیئرمین تاجر مزدو اتحاد ملک محمد سلیم ریلہ نے ملک گیر تاجر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجود حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کا بیڑہ غرق ہورہا ہے تاجروں کو مختلف غیر ضروری معاملات میں الجھایا جارہا ہے جس کی وجہ سے تاجروں کے علاوہ ملک کا ہر طبقہ پریشانی میں مبتلا ہے ، اےف بی آر کی تاجر کش پالیسیوں ،ٹیکسوں کی بھر مار،مہنگائی اور ملک بھر مےں تجارتی مندے کے خلاف 29,30 اکتوبر کو ملک گیر شٹر ڈاءون ہڑتال کے اعلان کی حمایت کرتے ہیں ،ملک بھر کی تاجر برادری کے ساتھ ضلع لیہ کے تاجر اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل ہڑتال پر جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات مےں حکومتی ناکام تجارتی پالیسوں ،اور تاجر دشمن اقدامات نے چھوٹے تاجر طبقے کو تباہی سے دوچار کر دےا ہے ہماری ملکی تاجر قےادت نے بارہا مذاکرات کا راستہ اختیار کےا اپنی تجاویز حکومتی ایوانوں تک پہنچائےں لیکن اےف بی آر کی ضد ا اور تاجر دشمن رویوں کے خلاف تاجر برادری ہڑتال پر مجبور ہوگئی ہے،انہوں نے کہا لیہ کی تاجر برادری اکھٹے ہو کر ےکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا احتجاج منگل اور بدھ کو مکمل شٹر ڈاءون ہڑتال کریں گے